ویب ڈیسک: تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ واقعہ شہر کی ایک مصروف مارکیٹ میں پیش آیا جہاں اچانک فائرنگ سے افرا تفری مچ گئی اور لوگ جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور نے مارکیٹ میں داخل ہو کر اندھا دھند گولیاں برسائیں، جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی گارڈ اور کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والے چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
فائرنگ کے بعد حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
تھائی حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، جب کہ فائرنگ کے محرکات جاننے کے لیے تفتیشی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام واقعے کی ہر پہلو سے چھان بین کر رہے ہیں تاکہ اس حملے کی اصل وجہ سامنے لائی جا سکے۔