محکمہ سوشل ویلفیئر کا خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے حکمت عملی پر کام شروع

محکمہ سوشل ویلفیئر کا خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے حکمت عملی پر کام شروع

(ویب ڈیسک ) دانش منیر : محکمہ سوشل ویلفیئر  نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے حکمت عملی پر کام شروع کردیا ہے۔

خواتین کو خودمختیار بنانے کے لئے سلائی، کڑھائی، ککنگ و بییکنگ سمیت فیشن ڈیزائننگ کی تربیت دی جائے گی بیوٹیشن کورسز، کمپیوٹر اور اسپوکن انگلش سمیت مختلف ٹریننگ پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا بیوہ خواتین اور بڑی فیملیز کو ترجیحی بنیاد پر رجسٹریشن کیا جائے گاباقاعدہ ورکشاپس کے ذریعے خواتین کو باعزت روزگار کی راہ دکھائی جائے گی، پینٹنگ، تاڑکشی، ہینڈی کرافٹس میں مہارت حاصل کرنے میں دلچسپی رکھنے والی خواتین کو رجسٹر کیا جائے گاخواتین کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور فری لانسنگ کی بھی تربیت دی جائے گی کاروبار کے آغاز پر پیش آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کی تربیت بھی شامل کیا گیا ہے خواتین کو ڈرائیونگ، کمپیوٹر کورسز اور جدید ہنر سیکھا کر خود مختیار بنایا جائے گا

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔