(ویب ڈیسک ) نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے عوام کیلئے نئی سہولت متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔
نادرا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا ہے کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ نادرا سروس سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ بکنگ کا آپشن جلد متعارف کروایا جائے گا۔ فیز ون کے تحت ملک بھر میں 43 نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔
علاوہ ازیں آپ پاکستان میں ہوں یا بیرون ملک، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے آپ انتہائی آسانی کے ساتھ نادرا کی شناختی دستاویزات کے لیے فیس ادا کر سکتے ہیں۔
