"آپریشن سندور" پر شدید ہنگامہ،لوک سبھا کا اجلاس ملتوی 

(ویب ڈیسک ) اپوزیشن کی جانب سے سخت سوالات اور نعرے بازی کے بعد اسپیکر کو لوک سبھا کا اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔

بھارتی پارلیمنٹ میں وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کی تقریر کے دوران " آپریشن سندور" کی تفصیلات پر شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔ اپوزیشن کی جانب سے سخت سوالات اور نعرے بازی کے بعد اسپیکر کو لوک سبھا کا اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔

  راج ناتھ سنگھ نے اپنی تقریر میں " آپریشن سندور" کو دفاعی کامیابی قرار دیا، لیکن جب اپوزیشن نے آپریشن کی ناکامی، رافیل طیاروں کے نقصان اور پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کی وجوہات پر براہِ راست سوالات کیے تو وزیر دفاع نے واضح جواب دینے سے گریز کیا۔

کانگریس رہنما گورو گوگوئے نے کہاکہ وزیر دفاع بولتے بہت ہیں لیکن سوالوں کا جواب نہیں دیتے۔ اگر رافیل طیارے گرے ہیں تو یہ بہت بڑا نقصان ہے۔ عوام اور فوج کے ساتھ جھوٹ بولا جا رہا ہے،انہوں نے مزید سوال اٹھایا کہ 100 دن گزر گئے لیکن پہلگام حملے کے ذمہ داروں کو تاحال کٹہرے میں نہیں لایا گیا۔ آخر دہشت گرد وہاں تک کیسے پہنچے؟۔

اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ  حکومت پاکستانی حملوں میں ہونے والے نقصانات اور اپنے دفاعی اثاثوں کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات قوم کے سامنے لائے۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اپوزیشن یہ نہیں پوچھتی کہ دشمن کے کتنے جہاز گرائے، صرف ہمارے نقصانات پر سیاست کی جا رہی ہے۔

اپوزیشن کی شدید نعرے بازی اور تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد لوک سبھا کا اجلاس فوری طور پر ملتوی کر دیا گیا۔

Watch Live Public News