برسبین میں رنگارنگ مینگو ملٹی کلچرل میلہ سج گیا، سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

برسبین میں رنگارنگ مینگو ملٹی کلچرل میلہ سج گیا، سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت
کیپشن: برسبین میں رنگارنگ مینگو ملٹی کلچرل میلہ سج گیا، سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کے شہر برسبین میں رنگارنگ مینگو ملٹی کلچرل میلہ سج گیا۔  صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

پاکستانی کمیونٹی نے صوبائی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر اقلیتی امور نے آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی اور سکھ برادری کے افراد سے ملاقاتیں کیں اور  باہمی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق اقلیتی مذہبی ورثے کے تحفظ، بحالی اور فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں اور سکھ برادری کو پاکستان میں واقع مقدس مذہبی مقامات کی یاترا کی دعوت دیتا ہوں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق، مذہبی آزادی اور مذہبی ورثے کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینگو ملٹی کلچرل میلہ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین ناصر تاثیر، شعیب حنیف، اسلم کاہلو، سعد ملک، شاہد چوہدری اور شہزاد اسلم کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ منتظمین نے آسٹریلیا میں پاکستانی ثقافت، روایات اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے میں مثالی کردار ادا کیا۔

سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ مینگو ملٹی کلچرل میلہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ مینگو ملٹی کلچرل میلہ پاکستانی ثقافت، روایات اور بین الثقافتی ہم آہنگی کا خوبصورت مظہر ثابت ہوا۔

Watch Live Public News