آسٹریلیا: پاکستانی اوورسیز کمیونٹی کے زیر اہتمام تیسرے مینگو اینڈ ملٹی کلچرل ایونٹ میں سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی شرکت

آسٹریلیا: پاکستانی اوورسیز کمیونٹی کے زیر اہتمام تیسرے مینگو اینڈ ملٹی کلچرل ایونٹ میں سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی شرکت
کیپشن: آسٹریلیا: پاکستانی اوورسیز کمیونٹی کے زیر اہتمام تیسرے مینگو اینڈ ملٹی کلچرل ایونٹ میں سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی شرکت

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ سڈنی، آسٹریلیا پہنچ گئے۔ آسٹریلین پاکستانی اوورسیز کمیونٹی کے زیر اہتمام تیسرے مینگو اینڈ ملٹی کلچرل ایونٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

پاکستانی کمیونٹی نے صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ مختلف مذاہب، ثقافتوں اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 60 ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کو پاکستان کا حقیقی اور مثبت چہرہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مینگو اینڈ ملٹی کلچرل ایونٹ بین المذاہب ہم آہنگی اور ثقافتی تنوع کا خوبصورت مظہر ہے۔ مینگو ملٹی کلچرل میلہ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین نصیر تاثیر، شعیب حنیف اور اسلم کاہلو کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق محبت، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام عالمی سطح پر اجاگر کرنے آیا ہوں۔ تقریب کا مقصد مختلف کمیونٹیز کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہے۔ آموں کی مٹھاس آج آسٹریلیا میں پاکستانی اور سکھ کمیونٹی کے پیار میں جھلک رہی ہے۔

  سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پاکستان کی مٹی محبت اور امن کی خوشبو سے مہکتی ہے۔ پاکستانی کمیونٹی نے آسٹریلیا میں پاکستان کی ثقافت، روایات اور بین المذاہب ہم آہنگی کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے۔

Watch Live Public News