(ویب ڈیسک ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے گاڑیوں کا ڈیجیٹل کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل کارڈ شہر کے ڈیجیٹل پارکنگ پلازوں سے منسلک ہوں گے، ڈیجیٹل کارڈ موبائل والٹ کے اندر موجود ہوں گے جہاں سے تصدیق ہو سکے گی۔
موبائل والٹ کے اندر ای چالان کی تمام تفصیلات بھی موجود ہوں گی، گاڑی کی ڈیجیٹل بک بھی موبائل والٹ کے اندر محفوظ ہوگی ۔
گاڑی ٹرانسفر ہونے کی صورت میں نیا ڈیجیٹل کارڈ بنایا جائے گا ،گاڑی کا سمارٹ کارڈ اور بک ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ گاڑی کے مالکان موبائل والٹ کے ذریعے تمام معلومات چیکنگ پوائنٹس پر بھی دکھا سکیں گے ۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ڈیجیٹل کارڈ جاری کرنے کے فیصلے کی تصدیق بھی کر دی۔