ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع، مجتبیٰ شجاع الرحمان کی ایوان میں گفتگو، کہا جناب اسپیکر ایک افسوسناک واقعہ ایوان میں ہوا، حکومت اور اپوزیشن دونوں اس کی مذمت کرتے ہیں، جناب اسپیکر رولز اور ریگولیشن کے مطابق فیصلہ کرے ، یہ مقدس ایوان کا معاملہ ہے، قائم سپیکر نے اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر کو پندرہ نشستوں کے لیے معطل کردیا ۔
مجتبیٰ شجاع الرحمن کا کہنا تھا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے ناخوشگوار واقعہ اسمبلی میں ہوا، اسمبلی فلور پر پہلے بھی ایسے واقعات ہوتے رہے اس پر سپیکر نے ایکشن لینا پڑا، مقدس ایوان کے تقدس کی بات ہے یہی کہوں گا کہ رولز اینڈ ریگولیشن کے مطابق قائمقام سپیکر ہی فیصلہ کر سکتے ہیں۔
یہ بہت ناخوشگوار واقعہ ہے کوئی آپکی سیٹ سے اٹھ کر حملہ کریں ماریں اور گالیاں دیں،نہ احسان ریاض کا معاملہ نہ ڈوگر صاحب کا معاملہ ہے ایوان کے تقدس کا معاملہ ہے آپ فیصلہ دیں تاکہ ممبر ایسا کام نہ کر سکے۔
معین قریشی بولے ہم سب فیملی کی طرح ہیں خدانخواستہ کسی سے ذاتی لڑائی نہیں ہے، ایک واقعہ کو ذاتیات کی طرف نہ دھکیلیں، معاملہ ایتھکس کمیٹی کے حوالے کیاجائے، گالی دینا یا لڑنا ایوان کے ممبران کا احترام نہیں اس کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے۔
قائمقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے کہا کہ ایک ممبر اپنی سیٹ سے اٹھ کر دوسرے پر حملہ کردے تو کیا اس معاملہ کو ایتھکس کمیٹی میں بھیجا دوں، آج کے اس ناخوشگوار واقعہ کو سیاہ ترین دن کے طورپر دیکھ رہا ہوں۔
آپ نے سپیکر صاحب کے ساتھ بیٹھ کر کہا تھا اب دوبارہ واقعہ نہیں ہوگالیکن دوبارہ حملہ ہوا جو بدترین مثال ہے، سپیکر ملک محمد احمد خان کی رولنگ کو نہیں چھوڑوں گا بلکہ اس پر عمل کروں گا، کسی کو اجازت نہیں دوں گا ایک ممبر دوسرے پر حملہ کرے۔
قائمقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر کو پندرہ نشستوں کے لیے معطل کردیا ، سپیکر نے رولز 210 کے تحت فیصلہ کیا ، اپوزیشن نے واک آوٹ کردیا۔
قائمقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کیا کوئی سبزی منڈی یا کبڈی کا میچ ہے ادھر ایک ممبر دوسرے پر حملہ کردے، معین قریشی نے کہا کوئی لڑائی کےلیے رات کو جھگڑے کےلئے نہیں آیا اگر فیصلہ کرنا ہے تو دونوں کے خلاف فیصلہ کریں۔
قائمقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ کا کہنا تھا کہ اس ہائوس کے تقدس کو بحال رکھنا ہوگا، رولز 210 کے تحت خالد ڈوگر کو پندرہ نشستوں کےلیے معطل کرتاہوں۔
رکن پنجاب اسمبلی رانا محمد ارشد نے کہا اگر یہ غنڈہ گردی کریں گے اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، مودی کا ٹولہ نو مئی کو حملہ کرنے والا ٹولہ کورکمانڈر پر حملہ کرنے والا ٹولہ اب ٹولہ کی گنجائش پائو س اور ملک میں نہیں ہے، کسی ممبر پر ہاتھ بڑھایا تو بازو کاٹ دیں گے بدمعاشی برداشت نہیں کریں گے۔