ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جن کا اطلاق 28 جولائی سے ہوگا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 386 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 334 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر 28 جولائی سے نافذ العمل ہوگا۔