(ویب ڈیسک) سابق کرکٹر محمد خلیل کی 10 ماہ کی بیٹی کرنٹ لگنے سے انتقال کر گئی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل کے گھر انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ سابق کرکٹر نے تصدیق کی ہے کہ ان کی 10 ماہ کی بیٹی کرنٹ لگنے سے انتقال کرگئی ہے۔
اس حوالے سے محمد خلیل نے بتایا ہے کہ بدقسمتی سے یہ حادثہ پیش آیا ہے، مجھے امریکا میں اطلاع ملی اب واپس پاکستان آرہا ہوں۔