ایک خواب نے پادری کی زندگی بدل دی، مسلمان ہو کر حج کرنے پہنچ گیا

ایک خواب نے پادری کی زندگی بدل دی، مسلمان ہو کر حج کرنے پہنچ گیا
سابق پادری رچمنڈ کا تعلق جنوبی افریقا سے ہے ، انہوں نے ایک خواب کے بعد عیسائیت چھوڑ کر اسلام قبول کیا اور اسکے صرف 3 ماہ بعد ہی سعودی ولی عہد شاہ سلمان حج پروگرام کے مہمان کی حیثیت سے حج کی ادائیگی کے لئے پہنچ گئے۔ دنیا بھر سے لاکھوں عازمین اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں اور اسلام کے 5 بنیادی ارکان میں سے ایک ” حج“ کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔ ان لاکھوں عازمین میں ایک ایسا شخص بھی ہے جو صرف 3 ماہ قبل غیر مسلم عیسائی پادری تھے، لیکن ایک خواب نے ان کی پوری زندگی بدل دی ۔سابق پادری نے تین ماہ قبل ایک حیرت انگیز خواب دیکھا تھا، جس میں ان سے کہا گیا کہ وہ اپنی جماعت کو اسلام کی دعوت دیں۔یہ خواب انہوں کئی بار آیا جس کے بعد انہوں نے خواب پر عمل کرتے ہوئے اپنے پیروکاروں کو مسلمان ہونے کی دعوت دی اور خود بھی دائرہ اسلام میں داخل ہوکر اپنا اسلامی نام ابراہیم رکھا۔ حرمین کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ میں ان کی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں ابراہیم کو مکہ مکرمہ پہنچ کر حج کی پہلی رسومات ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔