حکومت بلوچستان اور پاک فوج کے مشترکہ اقدام سے صحت کی سہولیات میں انقلاب

حکومت بلوچستان اور پاک فوج کے مشترکہ اقدام سے صحت کی سہولیات میں انقلاب
کیپشن: حکومت بلوچستان اور پاک فوج کے مشترکہ اقدام سے صحت کی سہولیات میں انقلاب

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع آواران میں حکومت بلوچستان اور پاک فوج کے مشترکہ منصوبے جوائنٹ ہسپتال نے صحت کی خدمات میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ اب یہاں جدید ترین طبی سہولیات، ماہر ڈاکٹرز اور جدید آلات کی سہولت میسر ہے۔

اس اقدام سے قبل علاقے کے مریضوں کو معیاری علاج کے لیے کراچی کا رخ کرنا پڑتا تھا۔ تاہم اب مقامی سطح پر ہی جدید ترین طبی سہولیات دستیاب ہیں۔  

جوائنٹ ہسپتال آواران میں جدید لیبارٹری، ماہر ڈاکٹرز اور سرجنز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔  

ہسپتال میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا گیا ہے۔ فضلے کے انتظام کے لیے جدید انسنریٹر اور بجلی کی مسلسل فراہمی کے لیے جنریٹرز اور سولر سسٹم نصب کیے گئے ہیں۔  

 ہسپتال میں روزانہ 300 سے زائد مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ 25 سرجریز، 30 ایکس رے اور 150 لیبارٹری ٹیسٹس کیے جاتے ہیں۔  

مشکئے، جھاو اور گشکور جیسے دور دراز علاقوں کے لوگ بھی اب آواران ہسپتال کا رخ کر رہے ہیں۔  

پاک فوج اور بلوچستان حکومت کی یہ مشترکہ کوشش صحت کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ عوام نے اس اقدام کو سراہا ہے۔

Watch Live Public News