بھارت کی کرپٹو پالیسی ناکام ،بھارتی اخبار"دی پرنٹ " کا اعتراف 

بھارت کی کرپٹو پالیسی ناکام ،بھارتی اخبار
کیپشن: بھارت کی کرپٹو پالیسی ناکام ،بھارتی اخبار"دی پرنٹ " کا اعتراف 

ویب ڈیسک: کرپٹو سے متعلق پاکستانی اقدامات پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد، بھارتی پروپیگنڈہ بری طرح  ناکام ہوگیا۔ بائنینس کے بانی کی پاکستان آمد، کرپٹو تعاون کے امکانات پر بات چیت؛ بھارت میں سخت ٹیکس سے کرپٹو مارکیٹ بیٹھ گئی۔

بھارت کی ناکام کرپٹو حکمت عملی کے بعد پاکستان کی موثر کرپٹوپالیسی عالمی  میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ دی پرنٹ کی رپورٹ کے مطابق 30فیصدکرپٹو ٹیکس سے بھارت میں 97فیصد کرپٹو مارکیٹ ختم، نوجوان سرمایہ کار ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ بھارت کی کرپٹو پالیسی نے نوجوانوں کے لیے عالمی ڈیجیٹل مواقع کے دروازے بند کر دیے۔ 

دوسری جانب پاکستان نے  2000 میگاواٹ مائننگ اور بٹ کوائن ریزرو کے قیام  کا  اہم اعلان  کردیا۔  دی پرنٹ نے اعتراف کیا کہ پاکستان کا بڑا قدم! امریکہ کے بعد " بٹ کوائن ریزرو" قائم کر کے ڈیجیٹل دنیا میں بھارت پر سبقت حاصل کرلی۔ پاکستان نے بھارت کی کرپٹو حکمت عملی کی  ناکامیوں کو موثر  سفارتی پالیسی کے طور پر استعمال کیا ۔ ناکام کرپٹو پالیسی کے باعث بھارت کو60 بلین  روپے ٹیکس  کا نقصان ہوا۔کرپٹو پر سخت پابندیوں کے باعث بھارتی سٹارٹ اپس اور ماہرین ترقی یافتہ ممالک کا رُخ کرنے پر مجبور ہوگئے۔

معروف امریکی  ماہر بٹ کوائن "مائیکل سیلر" کی  بھی پاکستان کی موثر  حکمت عملی کی کھل کر تائید، بٹ کوائن ریزرو بنانے میں مدد کی پیشکش بھی کی۔کرپٹو حکمت عملی کو مزید موثر  بنانے کے لیے  بائننس کے شریک بانی "چانگ پینگ ژاؤ " پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک مشیر مقرر کردیے گئے۔ پاکستان کا کرپٹو ڈپلومیسی میں بڑا قدم, بلال بن ثاقب کی واشنگٹن میں سینیٹرز سے ملاقاتیں، بھارت عالمی مکالمے سے باہر ہوگیا۔

پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے بھارتی ناکام کرپٹو پالیسی کے مقابلے میں کامیاب فریم ورک دینے کا اعلان کیا۔ پاکستان کی  کامیاب کرپٹو حکمت عملی سفارتی، معاشی اور تکنیکی محاذ پر جیت کی علامت بن گئی۔

Watch Live Public News