پاکستانی ٹک ٹاکر کوئین جنت مرزا اور سحر مرزاکی بغیرفلٹر کے ویڈیوز، مداح چونک گئے

پاکستانی ٹک ٹاکر کوئین جنت مرزا اور سحر مرزاکی بغیرفلٹر کے ویڈیوز، مداح چونک گئے

ویب ڈیسک:پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزا اور ان کی بہن و ٹک ٹاکر سحر مرزا کی ویڈیوز بغیر فلٹر کے منظرعام پر آئی جن کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین سمیت دیگر یووزرز بھی حیران رہ گئے، کمنٹس سیکشن میں ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان میں ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی جنت مرزا سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں اور ان کی خوبصورتی کا چرچہ بھی کافی ہے، جنت مرزا کے چاہنے والے پاکستان ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں۔

تاہم اب حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو ٹک ٹاک پر پوسٹ کی ہے جو صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی، ویڈیو میں دونوں ٹک ٹاکرز جنت مرزا اور سحر مرزا بغیر کسی فلٹر اور پروفیشنل لائٹنگ کے نظر آ رہی ہیں۔

 وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ٹک ٹاکرز نے مکمل میک اپ کیا ہوا ہے تاہم فلٹرز، ایڈیٹنگ اور لائٹنگ نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے ان کا قدرتی چہرہ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

@jannatmirza11031 Itna zyada tum ne mujhe beizat kia Without filter chehra dekhana ka bad???? #foryou #foryoupage #jannatmirza ♬ original sound - گلِ رعنا 35 ️

 یہ ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہونے کے بعد صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی، سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

@jannatmirza11031 Who understands my satuation????❤️???? #foryou #foryoupage #jannatmirza ♬ original sound - J M ????

ایک صارف کا کہنا ہے کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں زیادہ خوبصورت ہوں۔ ایک اور نے لکھا کہ ان کا میک اپ مکمل ہے، بس فلٹرز غائب ہیں۔ ایک صارف کے مطابق میک اپ تو ہے لیکن آئی فون نہیں ہے۔

Watch Live Public News