5 ہزار کی کمی کے بعد ملک میں سونا مزید سستا، خریداروں کے لئے اچھی خبر

5 ہزار کی کمی کے بعد ملک میں سونا مزید سستا، خریداروں کے لئے اچھی خبر

ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ہوگئی،کاروباری ہفتے کے آخری روز فی تولہ کی قیمت میں 1600 روپے کی کمی ہوئی۔

تفصیلات کےمطابق   ملک میں سونا فی تولہ مزید سیکڑوں روپے سستا ہوگیا، گزشتہ روز فی تولہ کی قیمت میں 5 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔

آل پاکستان جیمز  اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1371 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 99 ہزار 554  روپے ہوگئی  ہے، ادھر  عالمی بازار  میں سونے کا بھاؤ  16 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 274 روپے ہے۔

Watch Live Public News