پاکستان سے شکست پر بھارتی ایجنسی ’را‘ کا چیف تبدیل، منصور علی خان نے بڑی خبر دیدی

پاکستان سے شکست پر بھارتی ایجنسی ’را‘ کا چیف تبدیل، منصور علی خان نے بڑی خبر دیدی

ویب ڈیسک: بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سربراہ روی سنہا کو مدت ملازمت میں توسیع نہ مل سکی، بھارتی پولیس افسر پراگ جین کو بھارتی خفیہ ایجنسی را کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا، اس پر سینیئر صحافی منصور علی خان نے بڑی خبر دی۔

سینیئر صحافی منصور علی خان نے بتایا کہ  پاکستان سے جنگ ہارنے کے بعد بھارتی پوری دنیا سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، اس شرمندگی کو چھپانے کے لئے پہلا بڑا سانحہ ہوا ہے اور وہ یہ ہے کہ بھارت نے فیصلہ کیا ہے کہ ’ را‘ کے چیف کو تبدیل کیا جائے گا، اس وقت ’ را‘ کے چیف ’ روی سنہا‘ ہیں، ویسے 30 جون کو اُن کا ٹنور  بھی ختم ہورہا تھا، لیکن اُن کو تبدیل اس لئے کیا جارہا ہے کہ بھارت میں جب ’ را‘ کا چیف تبدیل ہوتا ہے تو ’آئی بی‘ کا چیف بھی تبدیل ہوتا ہے۔

صحافی منصور علی کا کہنا تھا کہ ابھی جو آئی بی کا چیف ہے اُس کو ایکسٹینشن دے دی گئی مگر ’ را‘ کے چیف کو ایکسٹینشن نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا، کیونکہ پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کھانے کے بعد ان کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی گئی۔

 حقائق بتاتے ہوئے سینیئر صحافی منصور علی خان نے کہا کہ 2021 میں آئی بی کے چیف ’اروین کمہار‘ تھے جن کو  ایکسٹینشن دی گئی اور ’ را‘ کے چیف سمتھ گویل اس کو بھی ساتھ ایکسٹینشن  دی گئی۔

 اس سے پہلے دسمبر 2018 میں میں راجہوجین اور ’اے کے دسمانہ‘ یہ بھی آئی بی اور را کے چیف تھے جنہیں ایکسٹینشن دی گئی، اب آئی بی کے چیف کی مدت ملازمت بڑھا دی گئی اور ’ را‘ کے چیف کو ایکسٹینشن نہیں ملی۔

را کے نئے سربراہ پراگ جین اس سے پہلے فضائی نگرانی کرنے والے ایوی ایشن ریسرچ سینٹر کے سربراہ تھے۔

Watch Live Public News