پاکستان کی معروف شیف راحت علی انتقال کر گئیں

پاکستان کی معروف شیف راحت علی انتقال کر گئیں

(ویب ڈیسک ) پاکستان کی نامور اور ہر دلعزیز شیف راحت علی انتقال کر گئیں ہیں ۔

پاکستان کی معروف شیف راحت علی اپنی آسان تراکیب، منفرد پکوانوں اور سادہ اندازِ پیشکش کے باعث لاکھوں لوگوں، خصوصاً گھریلو خواتین، میں بے حد مقبول تھیں۔ ان کی خوش اخلاقی، مسکراہٹ اور دوستانہ انداز نے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا۔

شیف راحت علی کے انتقال کی خبر ان کی بھانجی نے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ 

واضح رہے کہ مرحومہ شیف راحت علی کی صاحبزادی، شیف مائدہ راحت علی، بھی ایک معروف شیف ہیں۔ وہ اس وقت امریکا میں مقیم ہیں اور وہاں اپنے شعبے میں پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہی ہیں۔

Watch Live Public News