(ویب ڈیسک ) ایرانی سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ میناب اسکول کے جنگی مجرمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
ایرانی سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای نے جوڈیشری ویک پر پیغام میں کہا کہ شہید رہبرکی ہدایات پر عمل عدلیہ کی کامیابی کی کنجی ہے ،عوام کو روزمرہ زندگی میں عدالتی اصلاحات کے اثرات نظر آنے چاہیئں، عدلیہ کی کامیابی سے عوام کا نظام پر اعتماد مزید مضبوط ہوگا ، عدلیہ کی ذمہ داری عوام کے حقوق کا تحفظ ،بدعنوانی کا خاتمہ یقینی بنانا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیل جنگی جرائم کا مقدمہ لڑا جائے ،امریکی ،اسرائیلی جرائم کو ملکی ،عالمی عدالتوں میں اٹھایا جائے ، میناب اسکول کے جنگی مجرمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔