بھارت کو غیر منصفانہ طور پر فائدہ پہنچانے کا الزام، انگلینڈ کی سابق ویمنز کرکٹر کی آئی سی سی پر تنقید

بھارت کو غیر منصفانہ طور پر فائدہ پہنچانے کا الزام، انگلینڈ کی سابق ویمنز کرکٹر کی آئی سی سی پر تنقید

(ویب ڈیسک) ایلکس ہارٹلی اور کیٹ کراس نے آئی سی سی پر بھارت کو غیر منصفانہ طور پر فائدہ پہنچانے کا الزام لگایا۔

دونوں کرکٹرز نے الزام عائد کیا کہ آئی سی سی نے ویمنز ورلڈکپ شیڈول میں بھارت کو فائدہ پہنچایا۔

آئی سی سی رول کے مطابق سیمی فائنل میں گروپ اے کی ٹاپر کا مقابلہ گروپ بی کی دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم سے ہونا ہے۔ بھارت ٹیم کے کوالیفائی کرنے کی صورت میں وہ 30 جون کو پہلا سیمی فائنل اوول میں کھیلے گی۔ بھارت کے کوالیفائی نہ کرنے کی صورت میں سیمی فائنلز مقابلے آئی سی سی کے روٹین کے شیڈول کے مطابق کھیلے جائیں گے۔

کیٹ کراس کا کہنا ہے کہ بھارت کے کوالیفائی کرنے کی صورت میں انہیں گارنٹی دی گئی ہے کہ وہ پہلا سیمی فائنل کھیلے گی، آئی سی سی کا یہ ماننا ہے کہ یہ براڈکاسٹ اور ٹائم زون کے حساب سے موزوں سلاٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب انڈیا کھیلتا ہے تو سب کچھ پہلے سے طے کیا جاتا ہے، یہ سراسر مضحکہ خیز ہے، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ گورننگ باڈی کسی ٹورنامنٹ میں ایک ٹیم ہو کیسے ترجیح دے سکتی ہے ۔

ایلکس ہارٹلی کا کہنا ہے کہ 2024 ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھی آئی سی سی نے بھارت کو گیانا میں سیمی فائنل کھیلنے کی گارنٹی دی تھی، یہ مینز اینڈ ویمنز کرکٹ اور ورلڈکپس میں ہوتا ہے۔

Watch Live Public News