شوبز شخصیات عمران خان کے حق میں بول پڑیں، ریحام خان سیخ پا

شوبز شخصیات عمران خان کے حق میں بول پڑیں، ریحام خان سیخ پا
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے وزیراعظم عمران خان کے حق میں اپنے بیانات جاری کئے ہیں۔ اس حمایت پر ریحام خان نے سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ اداکاروں کو اپنے کام پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ شوبز شخصیات کی جانب سے عمران خان کی حمایت اور تعریفیں میرے لئے افسردگی کا باعث ہیں۔ https://twitter.com/RehamKhan1/status/1508000961000001547?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1508000961000001547%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1179726 ریحام خان کا کہنا تھا کہ اداکاروں کی جانب سے جس طرح عمران خان کی تعریف کی جا رہی ہے، مجھے اس پر دکھ ہوا۔ انھیں علم ہونا چاہیے کہ یہ ایک فاشسٹ حکومت ہے جو اپنے خاتمے کی جانب گامزن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری فنکار برادری کو حکومت کیلئے خطرہ بنے ہوئے سیاستدانوں کیخلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: صبا قمر اور ہمایوں سعید عمران خان کی حمایت میں سامنے آ گئے خیال رہے کہ فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار صبا قمر اور ہمایوں سعید وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں سامنے آ‌گئے ہیں۔ صبا قمر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ یہ ایک شخص کی بات نہیں، یہ پاکستان کی بات ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے وزیراعظم عمران خان کو کامیابی سے ہمکنار کرے، آمین۔ معروف پاکستانی فلم سٹار ہمایوں سعید نے بھی اپوزیشن کے خلاف وزیرِ اعظم عمران خان کی حمایت کردی ہے۔ ہمایوں سعید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی ایک مونو کروم فوٹو شیئر کی ہے۔ https://twitter.com/s_qamarzaman/status/1508002708963352580?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1508002708963352580%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F64339%2F اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ’ وہ اس وقت سے عمران خان کے مداح ہیں جب وہ ایک کھلاڑی تھے اور ابھی بھی ان کی لیڈرشپ سے بہت متاثر ہیں‘۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ان کی خواہش اور دعا ہے کہ عمران خان اپنی مدت پوری کریں‘۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد شوبز شخصیات پی ٹی آئی چیئر مین کی حمایت میں سامنے آ رہی ہیں،اس سے قبل اداکار منیب بٹ، اداکار خالد انعم، اداکار بلال قریشی اور پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شان شاہد نے بھی وزیراعظم کے حق میں ٹویٹ کی. https://twitter.com/iamhumayunsaeed/status/1507760132503089154?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1507760132503089154%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F64339%2F اداکار بلال قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ ’ عمران خان، سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘۔ان کے علاوہ اداکار احمد علی بٹ نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔