ویب ڈیسک: وفاقی وزیراطلاعات اور لیگی رہنما عطاءتارڑ کیلئے بری خبر آگئی۔ قومی اسمبلی کے حلقہ 127 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما عطا تارڑ کی این اے 127 لاہور سے کامیابی کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ پی پی 145 سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سمیع اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ہوگیا ہے۔
انتخابی عذرداریوں میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس سلطان تنویر دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
عطا تارڑ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن سنی اتحاد کونسل کے ظہیر عباس کھوکھر کی جانب سے چیلینج کیا گیا ہے۔ پی پی 145 کے نوٹیفکیشن محمد یاسر کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے۔