مرحوم عامر لیاقت کی تیسری سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کہاں؟ ویڈیو سامنے آگئی

مرحوم عامر لیاقت کی تیسری سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کہاں؟ ویڈیو سامنے آگئی
کیپشن: Dania Shah's video
سورس: web desk

ویب ڈیسک:پاکستانی معروف شخصیت عامر لیاقت کے ساتھ شادی کر کے شہرت حاصل کرنے والی دانیہ شاہ طویل عرصے سے منظر عام سے غائب تھیں، اب اچانک ان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پر سوشل میڈیا صارفین نے دانیہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

تفصیلات کے مطابق ماضی قریب میں ادھر دانیہ شاہ کا نام عامر لیاقت کے ساتھ جڑا اور ادھر وہ مشہور ہو گئی تھیں۔ دانیہ شاہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ بنیں،عامر لیاقت کی اچانک موت کے بعد دانیہ اور عامر لیاقت کی پہلی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال میں جائیداد سے متعلق تنازع کھڑا ہو گیا تھا۔

کافی عرصے تک دانیہ شاہ نے بشریٰ اقبال اور اُن کی بیٹی کی جانب سے دائر کی گئی ایف آئی آر کے سبب جیل بھی کاٹی ہے۔گذشتہ برس دانیہ شاہ ضمانت پر جیل سے باہر آگئی تھیں تاہم عدالت کی جانب سے ان پر انٹرویو اور سوشل میڈیا پر بیانات دینے کی پابندی عائد ہے۔

اب لمبے عرصے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ   برگر کی تشہیر کرتی نظر آرہی ہیں۔ جس میں وہ خود بتا رہی ہیں کہ وہ لاہور برکت مارکیٹ ’ گریل ہوٹ ‘ آئی ہوئی ہیں۔

دوسری جانب دانیہ شاہ کی دیڈیو منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ان پر کڑی تنقید کررہے ہیں۔