جنسی درندے کی خاتون کیساتھ شرمناک حرکت، فوٹیج منظر عام پر

جنسی درندے کی خاتون کیساتھ شرمناک حرکت، فوٹیج منظر عام پر
کیپشن: sexual harassment Incident
سورس: web desk

ویب ڈیسک: فیصل آباد میں تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سامنےآچکی ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب جنسی ہراسانی کے واقعات نہ ہوتے ہوں۔ عصمت دری، بلیک میلنگ، گالم گلوچ، نیچ نظر، بدزبانی اور ہراسانی ملک میں روز کے معمول بن چکے ہیں، ایک ایسا ہی واقعہ فیصل آباد میں تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں پیش آیا۔

فیصل آباد میں تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میں خاتون کو ہراساں کے واقعہ کی ویڈیو پر سی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیا نے نوٹس لیتے ہوئے  ایس پی اقبال ڈویژن کو ملزم کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئےتھے۔

ترجمان سی پی او کا کہناتھا کہ ایس پی اقبال ٹاون نے ملزم عزیر الرحمان کو گرفتار کر لیا ہے، شہر میں ماوں بیٹیوں کی حفاظت یقینی بنانا پہلا فرض ہے۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-28/news-1711630903-6695.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-28/news-1711630903-6695.mp4

واضح رہے کہ ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں اس میں رہنے والی کوئی خاتون یہ نہیں کہہ سکتی کہ اس کو کبھی عوامی مقامات پر ہراسانی یا خوف کا سامنا نہیں کرنا پڑا، یہ خوف ہر قدم پر ان کےسر پر منڈلاتا ہے، وہ بازار ہو، دوکان ہو، راستہ ہو، دفتر ہو یا پھر کوئی پارک۔

ہمارے معاشرے میں خواتین کو روزانہ کی بنیاد پر ہراساں کیا جانا ایک معمول بن گیا ہے، کبھی کوئی لفظ، کبھی صرف نظر اور کبھی کسی دوسرے کی کوئی بیہودہ حرکت ہمارے معاشرے کی عورت کا مقدر ہے۔جو کہ ایک بہت بڑا لمحہ فکریہ بن چکا ہے، ایسے عناصر کو کڑی سے کڑی سزا دی جانی چاہیے۔

Watch Live Public News