وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی

وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی

(ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت کی جانب  سے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی۔

ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعظم کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی خود کریں گے۔

وزیر داخلہ کو کابینہ ای سی ایل کمیٹی میں شامل ہی نہیں کیا گیا ، کمیٹی کیلئے سیکریٹریل سپورٹ وزارت داخلہ دے گی،مگر وزیر داخلہ کمیٹی کے رکن نہیں ہونگے۔

خیال رہے کہ   نگران حکومت میں وزیر داخلہ ای سی ایل کمیٹی کے سربراہ رہے ہیں۔

کابینہ ڈویژن نے 4 رکنی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ   ای سی ایل کمیٹی میں وزیر قانون، وزیر صنعت و پیداوار اور وزیر انسانی وسائل شامل ہونگے، وزیر اعظم کی عدم موجودگی میں وزیر قانون کمیٹی کی سربراہی کریں گے،   ای سی ایل زیلی کمیٹی میں ای سی ایل کیسوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

Watch Live Public News