لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی جلسے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی جلسے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی جلسے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی جلسے کی درخواست پر اعتراض برقرار رکھتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالت نے درخواست پر اعتراض برقرار رکھتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دے دی، عدالت کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا کہ 22 مارچ کے بعد اسی تاریخ سے متعلق درخواست نہیں دی جاسکتی۔

سماعت کے دوران وکیل نے عدالت سے کہا کہ انتظامیہ کے تحریری حکم جاری نہ کرنے کے باعث تاخیر ہوئی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے یہ درخواست آپ نے خود تحریر کی ہے۔

عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے یہ درخواست پڑھی نہیں؟ نئی تاریخ کے حوالے سے متعلقہ کمیٹی میں درخواست دائر کریں۔

Watch Live Public News