(ویب ڈیسک ) اسلام آباد میں تیز رفتار ڈمپر نے 5 گاڑیوں کو ٹکر ماردی ،افسوس ناک واقعہ میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں ٹریفک حادثہ ، تیز رفتار ڈمپر نے پانچ گاڑیوں کو ٹکر ماردی ۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر تین افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوئے ہیں ۔
ٹکر مارنے والے ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا۔