بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق جلد ہی وزیر اعظم کی طرف سے اعلان متوقع ہے، وزیر خزانہ 

بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق جلد ہی وزیر اعظم کی طرف سے اعلان متوقع ہے، وزیر خزانہ 

(ویب ڈیسک ) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں بجلی کے نرخوں میں کمی لانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں،اس حوالے سے جلد ہی وزیر اعظم کی طرف سے اعلان متوقع ہے۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب  نے چین کے باؤ فورم کے دوران عالمی اشاعتی و نشریاتی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیا۔جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا  کہ حکومت کی توجہ معیشت کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے،حکومت ملکی برآمدات کو بڑھانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ   وزیر اعظم کی قیادت میں بجلی کے نرخوں میں کمی لانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اس حوالے سے جلد ہی وزیر اعظم کی طرف سے اعلان متوقع ہے،  اس اقدام سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ ملے گا اور برآمدات میں اضافہ ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  آنے والے وفاقی بجٹ میں ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنے پر توجہ دی جائے گی، رئیل اسٹیٹ، ریٹیل اور زراعت جیسے شعبوں کو ٹیکس نظام میں شامل کیا جائے گا، ٹیکس بنیادوں کو وسعت دے کر مینوفیکچرنگ سیکٹر پر غیر ضروری ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا ہے،مینوفیکچرنگ سیکٹر اب تک ٹیکس کا بڑا حصہ ادا کر رہا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ   وزیر خزانہ نے مہنگائی کے رجحانات پر اطمینان کا اظہار کیا،مجموعی اور بنیادی مہنگائی کی سطح پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے، اس سال کے دوران شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے،شرح سود میں کمی سے اقتصادی ترقی کے لیے حالات مزید بہتر ہوں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ  پاکستان اس کیلنڈر سال میں پہلا چینی یوان بانڈ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، یوان بانڈ کی مالیت 200 سے 250 ملین ڈالر کے درمیان ہوگی، بانڈ کا حجم اہم نہیں بلکہ فنڈنگ ذرائع میں تنوع مقصود ہے،اس فنڈ کا استعمال موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبوں کے لیے کیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد امریکہ، یورپ اور اسلامی سکوک کی روایتی منڈیوں سے ہٹ کر مالیاتی ذرائع کو متنوع بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ ایک موزوں وقت ہے کہ پاکستان دنیا کی دوسری سب سے بڑی اور گہری کیپٹل مارکیٹ سے فائدہ اٹھائے۔

Watch Live Public News