ویب ڈیسک: ایرانی ہیکرز نے امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سربراہ کاش پٹیل کا ذاتی ای میل اکاؤنٹ ہیک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران سے وابستہ ہیکرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر کے ذاتی پیغامات کے ذخیرے تک رسائی حاصل کر لی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہیکرز نے اپنے دعوے کے ثبوت کے طور پر ڈائریکٹر کی تصاویر اور دیگر اہم دستاویزات بھی انٹرنیٹ پر جاری کر دی ہیں۔