خطےکی موجودہ صورتحال میں پاکستان عالمی تجارت کا مرکز بن گیا

خطےکی موجودہ صورتحال میں پاکستان عالمی تجارت کا مرکز بن گیا
کیپشن: خطےکی موجودہ صورتحال میں پاکستان عالمی تجارت کا مرکز بن گیا

ویب ڈیسک: خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث پاکستان عالمی تجارت کے لیے ایک اہم مرکز کے طور پر ابھر کر سامنے آ گیا ہے۔

کراچی پورٹ، پورٹ قاسم اور گوادر پورٹ سمیت ملک کی بندرگاہوں پر تجارتی سرگرمیوں میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ “دی پاکستان انڈیکس” کے مطابق کراچی پورٹ پر ٹرانس شپمنٹ کا حجم 24 دنوں میں ایک سال کے برابر پہنچ گیا، جبکہ 8 ہزار 300 کنٹینرز کے مساوی مال کی آمد رپورٹ ہوئی۔

حکومتی پالیسی کے تحت پاکستان نے بین الاقوامی ٹرانس شپمنٹ قواعد میں ترامیم کی ہیں، جن کے تحت سمندری اور فضائی بندرگاہوں پر کارگو ہینڈلنگ کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ آف ڈاک ٹرمینلز پر سامان ذخیرہ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ ان اقدامات کے نتیجے میں بندرگاہوں کی مجموعی گنجائش میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بندرگاہی گنجائش کو بڑھا کر 60 ہزار کنٹینرز تک کر دیا گیا ہے۔ کراچی پورٹ پر 8 ہزار کنٹینرز کی آمد ریکارڈ کی گئی، جن میں سے 3,500 کنٹینرز روانہ ہوئے جبکہ 4,500 کنٹینرز موجود ہیں۔ اسی طرح پورٹ قاسم پر بھی 3,485 کنٹینرز موجود ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کو خطے میں ایک مضبوط علاقائی ٹرانس شپمنٹ حب بنانے کی سمت اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News