ویب ڈیسک: گالف کے نامور کھلاڑی ٹائیگر ووڈز کو فلوریڈا میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیگر ووڈز کو گاڑی حادثے کے بعد پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ ان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے حادثے کے بعد مطلوبہ قانونی ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا۔
رپورٹس کے مطابق ٹائیگر ووڈز کی گاڑی کو اُس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ مبینہ طور پر تیز رفتاری کے دوران ایک ٹرک کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔