ویب ڈیسک: ارتھ آور کے موقع پر پاکستان بھر میں سرکاری عمارتوں اور شاہراہوں کی غیر ضروری لائٹس رات 8:30 بجے سے 9:30 بجے تک بند کر دی گئیں۔
وزیراعظم کی ہدایت پر ملک کے اہم مقامات بشمول پارلیمنٹ ہاؤس، ایوان صدر، سینٹ، سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کی لائٹس بجھا دی گئیں، جبکہ شاہراہ دستور اور ریڈزون مکمل طور پر اندھیرے میں ڈوب گیا۔
پنجاب میں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر راولپنڈی سمیت تمام اضلاع کے سرکاری دفاتر اور مرکزی شاہراہوں کی لائٹس بند کی گئیں، اور صوبے بھر میں 500 سے زائد مقامات پر روشنیاں گل کر دی گئیں۔
اسی طرح بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ کے چھوٹے و بڑے شہروں میں بھی ایک گھنٹے کے لیے لائٹس بند کی گئی اور ماحول دوست شعور کے فروغ کے لیے شمعیں روشن کی گئیں۔