28 دنوں میں جیٹ فیول کی قیمت میں پانچواں اضافہ، فضائی کرایوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ

28 دنوں میں جیٹ فیول کی قیمت میں پانچواں اضافہ، فضائی کرایوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ
کیپشن: 28 دنوں میں جیٹ فیول کی قیمت میں پانچواں اضافہ، فضائی کرایوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ

ویب ڈیسک: ملک میں صرف 28 دنوں کے دوران جیٹ فیول کی قیمت میں پانچویں بار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 یکم مارچ 2026 کو فی لیٹر قیمت تقریباً 188 روپے تھی جو 28 مارچ تک بڑھ کر 288 سے 290 روپے تک پہنچ گئی، یعنی 150 فیصد سے زائد اضافہ۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو نسبتاً مستحکم رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم جیٹ فیول اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں عالمی منڈی اور مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ادھر عالمی ایئر لائنز نے بڑھتی لاگت کے باعث ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ٹکٹوں کے کرایوں میں 20 سے 40 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے، جس سے کئی روٹس پر سفر مہنگا ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی تیل کی قیمتوں اور خطے میں جاری کشیدگی کے باعث سپلائی چین متاثر ہونے کا نتیجہ ہے، جس سے ایوی ایشن سیکٹر پر بھی شدید دباؤ پڑ رہا ہے۔

Watch Live Public News