ہرکاشتکار کے مفادات کا تحفظ کرینگے،استحصال کسی صورت قبول نہیں، مریم نواز

ہرکاشتکار کے مفادات کا تحفظ کرینگے،استحصال کسی صورت قبول نہیں، مریم نواز

(ویب ڈیسک ) نتاشارحمان :  وزیر اعلی مریم نواز نے کہا  کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ روکنے میں کوتاہی بالکل برداشت نہیں، ہرکاشتکار کے مفادات کا تحفظ کرینگے،استحصال کسی صورت قبول نہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا،  صوبے میں کھاد کی ضرورت اوردستیابی کی صورت حال کا جائزہ  لیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ  پنجاب کے کاشتکار کو کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔  کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ روکنے میں کوتاہی بالکل برداشت نہیں، ہرکاشتکار کے مفادات کا تحفظ کرینگے،استحصال کسی صورت قبول نہیں۔

 اجلاس میں کھاد کے نرخ میں کمی کے رحجان پر اظہار اطمینان کیا گیا۔وزیر اعلی پنجاب نے  ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے لئے سخت اور موثر اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیا۔

اجلاس میں   کاشتکاروں کوکھاد کی دستیابی یقینی بنانے کےلئے فول پروف طریقہ کار اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ پلانٹ سے ڈیلر تک کھاد کی فراہمی کی ڈیجٹل سپلائی مانیٹرنگ موثر بنانے کی ہدایت کی گئی۔اس کے علاوہ  پیسٹی سائیڈ اور فرٹیلائزر ایکٹ میں ترامیم کی سفارشات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں   کسان کارڈ پروگرام میں رجسٹریشن کے لئے سپیشل ہیلپ لائن قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعلی مریم نواز کو بریفنگ دی گئی کہ  پنجاب میں یوریا کھاد کی ڈیمانڈ  اور پیداوار تقریباً 65لاکھ ٹن ہے۔ ملکی پیداوار کا تقریباً 70 فیصد یوریا کھادپنجاب میں ربیع اور خریف کی فصل کے لئے استعمال ہوتی ہے۔

سینیٹر پرویز رشید،  صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمی زاہد بخاری،وزیر زراعت سید محمد عاشق حسین، ایم پی اے ثانیہ عاشق، معاون خصوصی راشد نصر اللہ ،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری فنانس، زراعت، انڈسٹری ،پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور دیگر حکام نے  شرکت کی۔

Watch Live Public News