یوم تکبیر کے موقع پر دانشوروں اور تجزیہ کاروں کا اہم پیغام

یوم تکبیر کے موقع پر دانشوروں اور تجزیہ کاروں کا اہم پیغام
کیپشن: یوم تکبیر کے موقع پر دانشوروں اور تجزیہ کاروں کا اہم پیغام

ویب ڈیسک: آج 28 مئی کے دن پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 27 سال مکمل ہو چکے ہیں۔پاکستان عالم اسلام کی پہلی ایٹمی ریاست ہے۔

یوم تکبیر کے حوالے سے دانشوروں اور تجزیہ کاروں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

دانشورتصدیق گیلانی کا کہنا تھا کہ میں سلیوٹ پیش کروں گا ان تمام لوگوں، اداروں کو جنہوں نے پاکستان کو ایک ایٹمی قوت بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس نے قوم کو اس قابل بنایا کہ وہ اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کی جارحیت کے خلاف توڑ جواب دے سکے۔ 

میجر جنرل (ر) سمریز سالک کا کہنا تھا کہ ہمارا دشمن پاکستان کو ختم کرنے کے خواب دیکھتا تھا، یوم تکبیر نے اس کے خوابوں کو چکنا چور کیا۔  یہ 1998 تھا جب ہندوستانی وزیراعظم واجپائی نے لاہور میں آ کر پاکستان کی حقیقت کو تسلیم کیا۔ 

 آفتاب نذیر سینئر تجزیہ کار  نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو آرمڈ فورسز، پاکستان کے سائنس دانوں اور پاکستان کے سیاستدانوں نے مل کر ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔پاکستان نے بلوچستان میں ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو پیغام دیا کہ یہ ہم نے اپنے دفاع کے لیے رکھے ہیں۔ پاکستان نے بھارت کو پیغام دیا کہ اگر تم جارحیت کرو گے تو پاکستان اپنے دفاع کا حق بھی رکھتا ہے اور پاکستان اپنا دفاع کر بھی سکتا ہے۔

رانا عظیم سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ مئی کا مہینہ پاکستان کو مضبوط کرنے، پاکستان کی فتح اور پاکستان کی عالمی دنیا کے اندر شناخت کا مہینہ ہے۔ پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتوں نے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو کر نہ صرف اس جنگ کو جیتا بلکہ یہ ثابت کر دیا کہ ہماری فوج دنیا کی بہادر ترین فوج ہے۔

Watch Live Public News