(ویب ڈیسک ) صدر آذربائیجان الہام علیوف نے پاکستان میں 2 ارب ڈلر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
صدر آذربائیجان الہام نے کہا کہ 2اب ڈالر کے سرمایہ کاری منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان مشترکہ تاریخ اور ثقافت میں بندھے ہیں، تینوں ممالک مشترکہ اہداف کے حصول کیلئےمل کر آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ2020 میں ہونے والی جنگ میں پاکستان اور ترکیہ نے ہماری مدد کی۔ پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاع سمیت مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں، تینوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں، دفاعی شعبے میں تعاون علاقائی استحکام کیلئے اہم ہے۔