(ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ہو جانا ترکیہ کیلئے باعث اطمینان ہے،امید ہے سیز فائر کو مستقل امن میں تبدیل کیا جائے گا۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ دودن پہلے ہی میں نے اپنے بھائی وزیر اعظم شہباز شریف کی میزبانی کی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ہو جانا ترکیہ کیلئے باعث اطمینان ہے،امید ہے سیز فائر کو مستقل امن میں تبدیل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ پاکستان ،ترکیہ ،آذربائیجان کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں ۔ تینوں ممالک مشترکہ تہذیب اور اقدار کے حامل ممالک ہیں۔ سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔
رجب طیب اردوان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کیلئے ملیں گے۔