(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت پر ہم نے اپنا ردعمل دیا اور 6 بھارتی طیارے مار گرائے۔6 بھارتی طیاروں میں 4 رافیل جنگی جہاز بھی شامل ہیں ۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے دشمن کو عبرتناک شکست دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کے عوام کو پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ آج نہ صرف آذربائیجان کا یوم آزادی ہے بلکہ آج ہی کے روز پاکستان ایٹمی طاقت بنا۔ آذربائیجان کے عوام کو پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم آذربائیجان کا یوم آزادی اور پاکستان کا یوم تکبیر ایک ساتھ منا رہے ہیں۔آج نہ صرف آذربائیجان کا یوم آزادی ہے بلکہ آج ہی کے روز پاکستان ایٹمی طاقت بنا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آپ کی بصیرت افروز قیادت میں 30 سال بعد کاراباخ آزاد ہوا۔مقبوضہ علاقوں کی آزادی پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ترکیہ کے ساتھ پاکستان نے بھی آذربائیجان کی جنگ میں اخلاقی و سفارتی حمایت کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں عظیم کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے جنگ میں ایک ایسے ملک کو شکست دی جو اپنے دفاع پر اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلگا م واقعے کی آڑ میں پاکستان پر بغیر ثبوت بے بنیاد الزام لگایا گیا اور پاکستان پر جارحیت مسلط کی گئی۔ پاکستان نے پہلگام واقعے پر شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش کی۔ پاکستان کی پیشکش کے برعکس بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا جس میں معصوم شہری شہید ہوئے۔ان شہداء میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی جارحیت پر ہم نے اپنا ردعمل دیا اور 6 بھارتی طیارے مار گرائے۔6 بھارتی طیاروں میں 4 رافیل جنگی جہاز بھی شامل ہیں ۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے دشمن کو عبرتناک شکست دی۔بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان کی سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ پاکستان نے دن کی روشنی میں بھارت کی صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موثر جوابی کارروائی کے بعد بھارت نے جنگ بندی کی درخواست کی۔ پاکستان امن پسند ملک ہے ، ہم نے جنگ بندی کی درخواست کو قبول کیا۔ پاکستان ، بھارت کشیدگی کے دوران ترکیہ اور آذربائیجان کی حمایت پر مشکور ہیں ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سہ فریقی اجلاس انتہائی تعمیری اور مفید رہا۔ترقی اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے آذربائیجان اور ترکیہ کی حمایت پر مشکور ہیں۔مسئلہ کشمیر کا یو این کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں فلسطینی اسرائیلی بربریت کا شکار ہو چکے ہیں ۔اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔عالمی برادری فلسطین کے مظلوم عوام کیلئے آواز بلند کرنے پر ترک صدر کی کوششوں کےمتعرف ہیں ۔ آذربائیجان ، ترکیہ اور پاکستان غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔