امریکا ایران جھڑپیں ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

امریکا ایران جھڑپیں ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

(ویب ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان نئی جھڑپوں کے بعد   عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً ڈھائی فیصد بڑھ کر 96 ڈالر 63 فی بیرل ہوگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اس کی قیمت میں 5.31 فیصد کمی دیکھی گئی تھی۔

اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بھی تقریباً اسی شرح سے بڑھ کر100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

خیالر ہے کہ گزشتہ روز اس کی قیمت میں تقریباً 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Watch Live Public News