بیٹ پر فلسطینی جھنڈا ، اعظم خان پر عائد کردہ جرمانہ ختم کردیا گیا

بیٹ پر فلسطینی جھنڈا ، اعظم خان پر عائد کردہ جرمانہ ختم کردیا گیا
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان پر عائدکردہ جرمانے کا جائزہ لینے کے بعد اسے ختم کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دروان بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے کے بعد اعظم خان پر عائد کردہ جرمانہ جائزہ لینے کے بعد ختم کردیا گیا۔ کراچی وائٹس کے کھلاڑی اعظم خان پر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں لاہور بلوز کے خلاف نیشنل بینک سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے دوران پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پچاس فیصد میچ فیس کا جرمانہ میچ آفیشلز نے عائد کیا تھا۔ اعظم خان نے پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.4کی خلاف ورزی کی تھی اورایک امپائر کی ہدایت کے باوجود وہ اس ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے میں ناکام رہے تھے۔ خیال رہے کہ کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز کو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ کوئی ایسی چیز پہنیں اور دکھائیں یا اپنے ذاتی پیغامات اپنے سازوسامان کے ذریعے پیش کریں ۔ اس کے لیے پلیئر یا ٹیم آفیشلز ایسوسی ایشن اور پی سی بی کرکٹ آپریشنز ڈپارٹمنٹ کی پیشگی منظوری ضروری ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔