پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے کابینہ اراکین متفق نہیں ، رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے کابینہ اراکین متفق نہیں ، رانا ثناء اللہ

(ویب ڈیسک ) مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ   پی ٹی آئی  پر پابندی کے حوالے سے کابینہ اراکین کی متفقہ رائے نہیں ہے، اس پر مزید سوچ بچار کا فیصلہ کیا گيا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی نے تحریک انصاف پر پابندی پر اپنی رائے کا اظہار کیا، کابینہ میں تحریک انصاف پر پابندی پر بات ہوئی، کوئی اتفاق نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایک رائے ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگ سکتا ہے، آئین میں راستہ ہے، ابھی ایسی صورتحال نہیں کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگایا جائے، گورنر راج کیلئے سیاسی اور آئینی مسائل ہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کہ مذاکرات کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، یہ پرامن مظاہرے کیلئے نہیں آرہے تھے، یہ لوگ مسلح تھے۔

انہوں نے پروگرام میں  صحافی مطیع اللّٰہ جان کے خلاف ایف آئی آر کو بھی من گھڑت قرار دیا۔

Watch Live Public News