واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ سے زخمی نیشنل گارڈ اہلکار دم توڑ گئی

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ سے زخمی نیشنل گارڈ اہلکار دم توڑ گئی
کیپشن: واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ سے زخمی نیشنل گارڈ اہلکار دم توڑ گئی

ویب ڈیسک: امریکی ریاست واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والی نیشنل گارڈ کی 20 سالہ اہلکار سارہ بیک اسٹورم دورانِ علاج دم توڑ گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی تھی۔ ان کے مطابق سارہ بیک اسٹورم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی جبکہ 24 سالہ انڈریو وولف کی حالت تاحال تشویشناک ہے اور وہ زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔ صدر کے مطابق فائرنگ کرنے والا حملہ آور بھی زخمی حالت میں زیرِ علاج ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ملک کی سکیورٹی پر مامور اہلکار قوم کی خدمت کر رہے ہیں، مگر غیر قانونی تارکینِ وطن ملک میں آکر مسائل پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے حکام کے ساتھ غیر قانونی تارکینِ وطن سے متعلق تفصیلی گفتگو کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا تھا، جس کی شناخت 29 سالہ رحمان اللہ کے نام سے ہوئی۔ حکام کے مطابق افغان شہری رحمان اللہ لکنوال 2021 میں صدر جو بائیڈن کے دور میں امریکا پہنچا تھا۔

Watch Live Public News