سپریم کورٹ میں سردیوں کی تعطیلات کا شیڈول جاری

سپریم کورٹ میں سردیوں کی تعطیلات کا شیڈول جاری
کیپشن: سپریم کورٹ میں سردیوں کی تعطیلات کا شیڈول جاری

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں سردیوں کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ کی سرمائی تعطیلات کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کردیا۔

سپریم کورٹ کی سرمائی تعطیلات 18 دسمبر 2025ء سے شروع ہوں گی۔ عدالت عظمیٰ یکم جنوری 2026ء بروز جمعرات دوبارہ کھلے گی۔

تعطیلات کے دوران سپریم کورٹ کے دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

Watch Live Public News