(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق سی ٹی او لاہور نے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او کے علاوہ تمام پولیس آفسران کے لیے گرین سگنل کا پروٹوکول ختم کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی او اطہر وحید نے پولیس افسران کو پروٹوکول میں گرین سگنل کی سہولت ختم کرنے کی ہدایات جاری کی۔ لاہور پولیس کے ڈی آئی جیز ، ایس ایس پیز ، ایس پیز ٹریفک سگنل پر رکیں گے۔
آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کے علاوہ کسی بھی پولیس آفیسر کے لیے ملحقہ روٹس کی ٹریفک نہیں روکی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پولیس افسران کو معمول کے مطابق گرین سگنل فالو کرنا ہوگا ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے متعلقہ سرکل افسران کو پیغام بھجوادیا گیا ۔ آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کی موومنٹ کے دوران غیر معمولی روٹ فراہم کیا جائے گا ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل پولیس افسران کی نقل و حرکت کے دوران کال چلنے پر سگنل فری روٹ دیا جاتا تھا ۔