رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج ہوگا

رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج ہوگا
لاہور: رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کا آغاز 28 اکتوبر کی رات 11 بج کر 02 منٹ پر ہوگا، جزوی چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی کیا جا سکے گا۔ بتایا گیا ہے کہ 29 اکتوبر کو رات 12 بج کر 35 منٹ پر جزوی چاند گرہن ہوگا اور رات 1 بج کر 14 منٹ پر اپنے عروج کو پہنچے گا جبکہ اختتام 29 اکتوبر کی رات 3 بج کر 26 منٹ پر ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن پاکستان کے علاوہ ایشیا، یورپ، آسٹریلیا، امریکا، افریقا اور اٹلانٹک میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔