چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے آج فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے آج فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا
کیپشن: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے آج فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا

ویب ڈیسک: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد آج پہلا فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس دوپہر ایک بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں ججز کے تحفظات سمیت مختلف عدالتی امور زیر غور آئیں گے۔

جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے باعث فل کورٹ اجلاس کا حصہ نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب چیف جسٹس یحییٰ آفریدی آج سے مقدمات کی سماعت کریں گے، اس حوالے سے کازلسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے، آج سے یکم نومبر تک کیلئے 968 مقدمات سماعت کیلئے مقرر ہیں۔

سپریم کورٹ میں 8 ریگولر بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے، چیف جسٹس پاکستان کی عدالت میں پورے ہفتے میں 140 مقدمات سماعت کیلئے مقرر کئے گئے ہیں۔

Watch Live Public News