پاکستان نے بنگلا دیش کو بڑی پیشکش کر دی

پاکستان نے بنگلا دیش کو بڑی پیشکش کر دی
کیپشن: پاکستان نے بنگلا دیش کو بڑی پیشکش کر دی

ویب ڈیسک: پاکستان نے بنگلا دیش کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کے استعمال کی پیشکش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 20 سال بعد پاکستان بنگلا دیش نویں مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس ہوا، جس کی مشترکہ صدارت وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور بنگلا دیش کے مشیر خزانہ ڈاکٹر صالح نے کی، جس میں دونوں ممالک کی قومی شپنگ کارپوریشنز کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق کراچی پورٹ کے ذریعے بنگلا دیش، چین، وسطی ایشیا سمیت علاقائی ممالک کے ساتھ تجارت کر سکے گا۔

دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے کے لیے کام تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس کے علاوہ، پاکستان ہلال اتھارٹی اور بنگلا دیش اسٹینڈرڈ اینڈ ٹیسٹنگ انسٹی ٹیوٹ نے حلال تجارت سے متعلق ایک ایم او یو پر دستخط کیے، جو حلال مصنوعات کے معیار اور سرٹیفیکیشن میں تعاون بڑھانے کی راہ ہموار کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پاکستان بنگلا دیش نالج کوریڈور کے قیام پر زور دیا گیا اور نالج کوریڈور کے تحت بنگلا دیشی طلباء کے لیے 500 نئے فنڈڈ وظائف کی تجویز دی گئی۔

Watch Live Public News