ویب ڈیسک: سروے رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے دورہ امریکا سے پاکستان کے عالمی تشخص اور وقار میں اضافہ ہوا ہے ، حالیہ سروے رپورٹ پاکستان کی بہترین سفارت کاری اورعالمی امیج میں اضافے کی عکاس ہے۔
انسٹیٹیوٹ فارپبلک اوپینین ریسرچ (IPOR)نے مختلف اہم امور پرجامع عوامی سروے منعقدکیا۔ 10سے 20 اکتوبر 2025 کے درمیان منعقدہ سروے میں پاک سعودی معاہدہ ،وزیراعظم و فیلڈ مارشل کا دورہ امریکا اور پاک افغان کشیدگی کے موضوعات شامل ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے سروے کے مطابق 80فیصد عوام کے مطابق پاک سعودی دفاعی معاہدے نےپاکستان کے عالمی تشخص میں اضافہ کیا ہے.
سروے رپورٹ کے مطابق 79فیصد پاکستانیوں نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کی حمایت کی. 73فیصد شہریوں کے مطابق پاک سعودی معاہدے سےحکومت اور افواج پاکستان پراعتماد بڑھ گیا ہے ۔ حالیہ پاک افغان کشیدگی میں 71فیصد پاکستانیوں نے افغان طالبان کو کشیدگی کاذمہ دارقراردیا۔ 75فیصدشہریوں نے پاک افغان کشیدگی میں پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔