ویب ڈیسک: سی سی ڈی کے رات گئے 4 مبینہ پولیس مقابلے ہوئے، جس میں 6ملزم ہلاک ہوئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ مقابلے نشترکالونی ،گرین ٹاون،ہربنس پورہ،رنگ روڈ کے قریب ہوئے ۔ سی سی ڈی ماڈل ٹاون کی ٹیم اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے نشتر موجود تھی۔ ملزمان نے رکنے کی بجائے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ملزمان چوری، ڈکیتی، راہزنی، پولیس مقابلہ، قتل اور اقدام قتل کے اقدامات میں ملوث تھے۔
گرین ٹاون میں مبینہ مقابلہ، زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ سی سی ڈی سول لائنز کے مبینہ پولیس مقابلے میں تین ملزمان ہلاک ہو گئے۔
سی سی ڈی انچارج اسلم نے بتایا کہ رنگ روڈ کے قریب ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے۔ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کر دی، کراس فائرنگ میں دو ملزمان مارے گئےدو فرار ہو گئے۔ جبکہ ریلوے پھاٹک ہربنس پورہ کے قریب مقابلے میں ملزم انس زخمی ہوا۔ اے ایس آئی ایاز ملزم انس کو ہسپتال لیکر پہنچا،جانبر نہ ہو سکا۔ ہلاک ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔