بابر اعظم نیا ورلڈ ریکارڈ بنانے کیلئے تیار

بابر اعظم نیا ورلڈ ریکارڈ بنانے کیلئے تیار
کیپشن: بابر اعظم نیا ورلڈ ریکارڈ بنانے کیلئے تیار

ویب ڈیسک: پاکستان کے بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم کے پاس جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عالمی ریکارڈ بنانے کا بہترین موقع ہے۔

بابر اعظم سابق بھارتی کپتان روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ توڑنے کے بہت قریب ہیں۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو روہت شرما کا ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف 9 رنز درکار ہیں۔

روہت شرما نے 151 اننگز میں 4231 رنز بنائے ہیں۔ 31 سالہ بابر اعظم 121 اننگز میں 39.83 کی اوسط سے 4223 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی 117 اننگز میں 4188 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں، ان تینوں کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 4000 رنز کا سنگ میل عبور نہیں کرسکا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی میں شیڈول میچ میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی مہم کے لیے پاکستان ٹیم کی خصوصی گلابی جرسی متعارف کرادی گئی ہے۔

Watch Live Public News