جسٹس جہانگیری ڈگری کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا سماعت کرنیوالابنچ ٹوٹ گیا

جسٹس جہانگیری ڈگری کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا سماعت کرنیوالابنچ ٹوٹ گیا
کیپشن: جسٹس جہانگیری ڈگری کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا سماعت کرنیوالابنچ ٹوٹ گیا

ویب ڈیسک: جسٹس جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق جسٹس خادم حسین سومرو نے بنچ میں بیٹھنے سے معذرت کرلی۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے سماعت کی۔ اسلام آباد بار کی کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست سماعت کے لیے مقرر تھی۔ 

جسٹس خادم حسین سومرو نے دوران سماعت کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔ بنچ ٹوٹ جانے کے بعد کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔

Watch Live Public News